اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق العالم ٹی وی چینل کے رپورٹر نے اطلاع دی کہ جمعے کی شام مشرقی تل ابیب کے بتاح تکفا علاقے میں ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے اسباب کے بارے میں ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ فلسطین کے ٹی وی چینل نے دھماکے کی تصاویر کے ساتھ یہ خبر نشر کی ہے۔
ٹی وی چینل صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت کے حوالے سے بیان کرتا ہے کہ بتاح تکفا علاقے میں ایک شدید کار بم کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔

.......
169